امریکامیں شہیدمسجدکی تعمیرنوکیلیے فنڈزجمع

اسلامک سنٹر کی آ ن لائن مہم کامیابی سے جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ لاکھ ڈالرزجمع ہوگئے

بدھ 1 فروری 2017 11:26

ہیوسٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) امریکا میں ٹرمپ اسلام دشمنی کا جواب بھی بھرپور آرہا ہے۔ٹیکساس میں شہید کی جانی والی مسجد کی تعمیرنو کیلیے دل کھول کرعطیات دیئے جارہے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں دو روز قبل ایک مسجد شہید کردی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اس مسجد کی تعمیر نوکیلیے بھرپورعزم کا مظاہرہ کیاگیا۔اس مقصد کیلیے چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ لاکھ ڈالرزجمع ہوگئے ہیں۔ٹیکساس میں شہید مسجد کیلیے ریکارڈ فنڈز جمع کئے جارہے ہیں۔ تعمیرنو کیلئے ایک روز میں چھ لاکھ ڈالرز کے عطیات کے علاوہ بھی لوگوں نے اس مقصد کیلیے بھرپورپرعزم ہیں۔ اسلامک سینٹر کی آن لائن مہم کامیابی سے جاری ہے۔