شمالی کوریا میں اولمپک ہارنے والے کھلاڑی بھی ملکی احمقانہ قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے

قوانین کے تحت اب وہاں اولمپک میں تمغہ نہ لانے والے کھلاڑیوں کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کی سزا دی جارہی 2010 میں شمالی کوریا کی فٹبال ٹیم پرتگال سے ہار گئی تھی ، تمام فٹبالرز کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کے لیے بھیج دیا گیا تھا، کانوں میں سانس کے مرض میں مبتلا 2 کھلاڑی اپنی جان کی بازی بھی ہارگئے تھے

بدھ 1 فروری 2017 11:28

پیانگ یانگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شمالی کوریا کے سخت اور احمقانہ قوانین کا اطلاق ایتھلیٹ اور کھلاڑیوں پر بھی ہوتا ہے اور انہی قوانین کے تحت اب وہاں اولمپک میں تمغہ نہ لانے والے کھلاڑیوں کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کی سزا دی جارہی ہے۔سال 2016 میں ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں شامل شمالی کوریا کے 31 کھلاڑیوں نے سونے کے 2، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 میڈل جیتے تھے جب کہ اس کے مخالف ملک جنوبی کوریا نے سونے کے 9، چاندی کے 3 اور کانسی کے 3 تمغے حاصل کیے تھے۔

(جاری ہے)

اس کارکردگی پر شمالی کوریا کے کھلاڑی غیرمتوقع عتاب میں آئے۔جنوبی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو رقم، گاڑیاں، گھر اور ٹی وی وغیرہ دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہارنے والے کھلاڑیوں کا اب راشن کم کردیا گیا ہے اور انہیں بہت چھوٹے فلیٹس میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خدشہ ہے کہ ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو مشقت کے لیے کوئلے کی کانوں پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2010 میں شمالی کوریا کی فٹبال ٹیم پرتگال سے ہار گئی تھی جس کے بعد تمام فٹبالرز کو کوئلے کی کانوں میں مشقت کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ کوئلے کی کانوں میں سانس کے مرض میں مبتلا 2 کھلاڑی اپنی جان کی بازی بھی ہارگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :