مالاکنڈ، مسافروں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں گرگئی،خواتین اوربچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق،چودہ زخمی

بدھ 1 فروری 2017 11:34

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء )مالاکنڈپاس میں مسافروں سے بھری فلائنگ کوچ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین دوبچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ چودہ میں سے شدید زخمیوں کوبٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورریفرکردیا جاں بحق ہونے والوں میں ضلع سوات کے ایک ہی خاندان کے چارافراد بھی شامل ہیں۔ حادثے کاخبرپورے مالاکنڈایجنسی میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسافرپلائنگ کوچ نمبرPWR.E.6139 جوسوات سے مردان جارہاتھاکہ مالاکنڈ پاس میں شہیدموڑکے قریب گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارگیارہ افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں شیرزمان ولدوزیرساکن جوارکس خان ،محمدگل ولدمیاں گل سکنہ درگئی ،دولت ولداسم نامعلوم سکنہ شریف آباد درگئی ،مسماة باچاہلال زوجہ سید محمدسکنہ اتم بانڈہ مالاکنڈ،سلیمہ زوجہ فیصل سکنہ مالاکنڈ خاص،فہمیدہ زوجہ ریاض سکنہ درگئی ،مسماة شیربانو زوجہ محمدصدیق سکنہ منگلورسوات ،امیررحمان ولدگل لعلی سکنہ خار،نصیرمحمدولدمحمدصدیق سکنہ منگلورسوات ،مسماة زاہد ہ دخترمحمدصدیق سکنہ منگورسوات ،طفلکہ دخترمحمدصدیق سکنہ منگلورسوات شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں زاہدولددولت سکنہ بگردرہ مالاکنڈ ،ریاض ولدصبرگل سکنہ سلگروں بانڈہ درگئی ،محمدزادہ ولدامیرزادہ سکنہ قمبرسوات ،عادل نوازولددولت خان سکنہ گھڑی عثمانی خیل درگئی ،صدیق ولدشیرزادہ سکنہ منگورسوات ،وحیدالرحمان ولدحیات سکنہ بگردرہ مالاکنڈ ،مصطفی ولدمحمدخان سکنہ اوڈیگرام سوات ،محمداعجازولدہمایون سکنہ ہیبت گرام سوات ،واحدولدحیات سکنہ بگردرہ مالاکنڈ ،اعجازولدریاض سکنہ سلگروبانڈہ درگئی ،طلحہ ولدمحمدخان سکنہ اوڈیگرام ضلع سوات،نویدولدفیروز سکنہ ملاکنڈ،محمدشاہ زین شہزاد ولدفیصل سکنہ مالاکنڈ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کاخبرپورے ضلع مالاکنڈ میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی اورسینکڑوں کی تعدادمیں لوگ جائے وقوعہ اورخون دینے کے بٹ خیلہ ہسپتال پہنچ گئے تھانہ مالاکنڈنے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔

متعلقہ عنوان :