امریکہ نے ویزے بند کئے تو فرانس نے دوگنے کردیئے

فرانس کا ایرانی شہریوں کیلئے ویزے دو گنا کرنے کا اعلان

بدھ 1 فروری 2017 11:28

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) فرانس نے ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف ایرانی شہریوں کیلئے ویزا دو گنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس نے ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے دورہ پر تہران میں موجود فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک یورالت نے کہا ہے کہ فرانس ایرانی شہریوں کیلئے ویزے جاری کرنے کی مقدار میں دو گنا اضافہ کا خواہاں ہے۔فرانس کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی فرانس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں دو گنا اضافے پر رواں سال موسم گرما سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فرانس نے گذشتہ سال ایران کیلئے 41 ہزار ویزے جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :