گجرات،بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع

مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا، پولیس کی جانب سے انتہا پسند ہندوؤں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج

بدھ 1 فروری 2017 11:28

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) بھارتی گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہوگئے، مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا، پولیس کی جانب سے انتہا پسند ہندوؤں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا گیا ۔بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہو گئے ہیں اور مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوؤں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہو گئے، مشتعل افراد نے کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، کاروباری مراکز بند کرا دئیے اور پولیس پر پتھر اؤ کیا۔مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے 20 شیل فائر کئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :