ارجنٹائن کے دفتر استغاثہ نے صدر ماریسیو مکری کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 15 فروری 2017 16:10

بیونس آئرئس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)ارجنٹائن کے دفتر استغاثہ نے صدر ماریسیو مکری کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا رجنٹائن کے دفتر استغاثہ نے صدر ماریسیو مکری کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر استغاثہ کے مطابق صدر سے سوکما نامی ایک کاروباری گروپ کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔ مختلف کمپنیوں پر مشتمل یہ گروپ مکری خاندان کی ملکیت ہے۔ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ بیس سال قبل حکومت اور مکری گروپ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے نے سرکاری خزانے کو کئی ملین کا نقصان پہنچایا یا نہیں۔ صدر مکری پر الزام ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو نظر انداز کیا ہے۔