پشاورخودکش حملے کے بعد ملتان میں ججز کی سکیورٹی بڑھادی گئی

بدھ 15 فروری 2017 23:58

ملتان۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)پشاورمیں ججز کی وین پرخودکش حملے کے بعد ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں ججز کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کچہری ملتان ،لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت اورججوں کی رہائش گاہوں پرسکیورٹی کے مزید انتظامات کئے جارہے ہیں ،ضلع کچہری ملتان میں پولیس اورسکیورٹی اہلکاروںکی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ واک تھروگیٹس کی تعدادبھی بڑھانے پرغورکیاجارہاہے ،ترجمان ملتان پولیس شبینہ کریم نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ججز کی سکیورٹی، ضلع کچہری ملتان اورلاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات سمیت 25فروری کو ہونیوالے ملتان ہائیکورٹ بار کے الیکشن کیلئے بھی خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیاجارہاہے جس کیلئے پولیس ودیگرسکیورٹی اداروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :