جاپان تیائو جزائر کے حوالے سے اصل حقائق بارے نوجوان نسل کوآگاہ کرے ،چین

چین اپنی علاقائی خودمختاری کی مکمل حفاظت کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بدھ 15 فروری 2017 22:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)چین نے جاپان پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اپنی نوجوان نسل کو صحیح تاریخی خیالات باہم پہنچائے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں چین کے زیر سایہتیائو جزیرہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تیائو جزیرہ اور اس سے ملحقہ علاقہ چین کا وراثتی علاقہ ہے اور اس پر چین کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنے علاقہ کی سالمیت کی حفاظت کرے گا اس مسئلہ پر بحث کی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

جاپانی حکومت چین کے ملکیتی جزیرہ تیائو کی حقیقت تبدیل نہیں کرسکتے ۔چین زور دیتا ہے کہ جاپان تاریخی حقائق کی عزت کرتے ہوئے اشتعال انگزیز رویہ سے اجتناب کرے ، اپنی نئی نسل کو درست تاریخی حقائق کی تعلیم دیں اور اپنے اچھے تعلقات کیلئے اپنی مخلصانہ کوششوں کو دکھائیں ۔ واضح رہے کہ جاپان کی وزارت تعلیم نے منگل کو ایلمنٹری اور جونیئر ہائی سکول کے طلباء کی تعلیم کیلئے ایک کتابچہ شائع کیا جس میں تیائو جزیرہ کو متنازعہ قراردیا گیا اور یہ دکھایا گیا کہ اس وقت یہ جزیرہ جمہوریہ کوریا کے زیر کنٹرول ہے اور بتایا گیا کہ یہ جاپان کا وراثتی علاقہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :