ْجماعة الدعوة کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

بدھ 15 فروری 2017 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)جماعة الدعوة کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعة الدعوة کبھی بھی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة ہمیہ ملک اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے زیراہتمام 142 تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جبکہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے جماعة الدعوة کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اس کے باوجود بغیر کسی قانونی جواز کے جماعة الدعوة سے 48 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے لہٰذا حکومت ان کے نام ای سی ایل سے خارج کرے ورنہ قانونی چارہ جوئی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے۔

(خالد احمد)

متعلقہ عنوان :