وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات کے لیے مرکزی بینک سے قرض لینے کے بعد کمرشل بینکوں سے بھی قرض لینا شروع کر دیا

بدھ 15 فروری 2017 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات کے لیے مرکزی بینک سی1 ہزار ارب روپے قرض لینے کے بعد اب کمرشل بینکوں سے بھی دوبارہ قرض لینا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں حکومت نے اخراجات کے لیے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 97 ارب 60 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے ، اس دوران مرکزی بینک سے 83 ارب 59 کروڑ روپے اور کمرشل بینکوں سے 14 ارب روپے قرض لیا گیا ، نئے قرضوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران اب تک حکومت کی طرف سے مرکزی بینک سے لیے گئے قرضے کا مجموعی حجم 1008 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال اس عرصے میں حکومت نے مرکزی بینک سے نیا قرض لینے کی بجائے 243 ارب روپے واپس کیے تھے۔حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکنگ سیکٹر سے مزید 10 ارب 41 کروڑ روپے کے نئے قرضے لے لیے ، رواں مالی سال اب تک سرکاری ادارے اور کارپوریشنیں بینکوں سے مجموعی طور پر 68 ارب روپے قرض لے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :