نوشہرہ،ٹارگٹ کلرزنے اندھادھندفائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوشہیدکردیا

بدھ 15 فروری 2017 23:47

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)نوشہرہ کے علاقے عجب باغ پولیس چوکی سے سو میڑ کے فاصلے پرجی ٹی روڈ پر دہشت گردی کی واردات، نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ٹارگیٹ کلیرز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوشہر ہ پولیس کے اہلکار کوشہید کر دیا۔ بدقسمت ملازم ڈیوٹی کے لیے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر جرائم کے تحت نامعلوم ٹارگٹ کلیرز ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پبی خان خیل کے مطابق سلمان ولد زرین خان ساکن چوکی ممریز نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے خالہ زاد بھائی کانسٹیبل وحید اللہ ولد حمید خان ساکن چوکی ممریز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے ڈی ایس بی برانچ جارہے تھے۔

(جاری ہے)

جب جی ٹی روڈ پر پشتون گڑھی سے کچھ فاصلے پرعجب باغ پولیس چوکی کے قریب پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ہمارے متصل ہوکر ہمارے ساتھ چلنے لگنے اور نامعلوم ملزمان نے کانسٹیبل وحید اللہ پر فائرنگ شروع کردی۔ جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوکر نیچے گر پڑا اور موقع پر جاں بحق ہوگا اورمیں معجزانہ طورپر بچ گیا۔ ہم دونوں نے ہیلمٹ پہن رکھتے اور وحید کی ہلمیٹ میں فائرنگ کی وجہ سے سرخ ہوگیا اور وہ سر پر لگا اورمیں معجزانہ طورپر بچ گیا ملزمان پشتونگڑھی کی طرف فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی خان خیل کے مطابق عجب باغ پولیس چوکی کے قریب ایس ایچ او اضاخیل خادمین خان ناکہ بندی پر تھے اور ملزمان نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے یاتو واپس ٹرن اور پشتون گڑھی کے برنچ روڈ سے فرا ر ہوگئے۔ ڈی ایس پی خان خیل کے مطابق فلحا ل یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نظر ارہا ہے کیونکہ ملزمان نے پولیس اہلکار وحید کوٹارگٹ کیا جو ڈیوٹی پر جارہا تھا۔

اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ میں ملازمت کررہا ہے اور اسکے پاس مصری بانڈہ کی بیٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7ATA-302-324 کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ مردان رینج میں ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی پبی خان خیل خان ایس ایچ او پبی شاد علی خان بمعہ نفری پو لیس کے موقع پر پہنچے اور شہید کی لاش پبی ہسپتال پہنچا یا ہسپتال سے شہید کی لاش پو لیس ایمبو لینس میں ان کی گھر پہنچا ئی گئی۔

اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اپریشن شروع کیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کے مطابق اس واقع کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے کیونکہ اس سے قبل ا س کاایک بھائی شوکت بھی قتل ہوچکا ہے اور ان کی دشمنی بھی چلی ارہی ہے پولیس اور دہشت گردی اور دونوں پہلوں پر غور کررہی ہے۔ شہید ہونے والے کینسٹیبل وحید اللہ کا نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود،DCنوشہرہ سکندر ذیشان ،پاک فوج اور انٹیلی جنس کے اعلی افسران ،SPشعبہ تفتیش جہانزیب خان،AC نوشہرہ عبدلحمید خان ،پولیس افسران ،معززین علاقہ ،سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔پو لیس کے دستے نے شہید سپا ہی وحید اللہ کو سلا می پیش کی مرحوم کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں میں سپر دخاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :