چین ، مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ، پولیس کی فائرنگ سے 3 حملہ آور مارے گے

بدھ 15 فروری 2017 19:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)چین میں مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی فائرنگ سے 3 حملہ آور مارے گے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے جنوبی علاقے پشن میں چاقو بردار 3 افراد نے حملہ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جبکہ قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے تاہم حکام کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب چاقوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔