ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے

جمعرات 23 فروری 2017 01:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں سائنسدانوں نے ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ خلاء میں موجود ناسا کے خلاء بازوں نے ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے ہیں۔ یہ تمام سیارے نظام شمسی سے باہر واقع ہیں۔ تاہم ان 7 سیاروں میں سے 3 سیاروں پر ممکنہ طور پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔