امریکا سے بے دخل تارکینِ وطن کو کینیڈا میں خوش آمدید

اپنے ملک کے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

بدھ 22 فروری 2017 21:32

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ امریکا سے بے دخل کئے جانے والے تمام تارکین وطن کو کینیڈا میں قبول کیا جائے گا چاہے اس کے لیے انہیں کسی بھی مخالفت کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔کینیڈین پارلیمینٹ سے خطاب کے دوران وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک کے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور گزشتہ ماہ بھی 452 افراد امریکا سے کینیڈا پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے سیاسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو حفاظت کی تلاش میں ہمارے پاس آتے ہیں، ان کی مدد کرتے رہیں گے۔جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے نئی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے جلد ہی ان تمام لوگوں کو امریکا بدر کردیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :