مودی، ڈونلڈ ٹرمپ کے جڑواں بھائی جیسے ہیں،: لالو پرساد

اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد روایتی چمک دمک سے محروم ہوجائیں گے، بیان

بدھ 22 فروری 2017 19:41

رائے بریلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی چمک، دمک اور رعب دبدبہ سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی دعوی کررہے ہیں کہ وہ اترپردیش کے لے پالک بیٹے ہیں لیکن ان اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد روایتی چمک دمک سے محروم ہوجائیں گے۔

لالو پرساد یادو یہاں حلقہ ہرچند پور میں ایس پی۔

(جاری ہے)

کانگریس اتحاد کے امیدوار راکیش سنگھ کی انتخابی مہم چلارہے تھے۔ لالونے کہاکہ مودی دراصل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جڑواں بھائی جیسے نظر آتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب کیا کریں گے۔بی جے پی کے قومی صدر کو نشانہ بناتے ہوئے لالو نے کہا کہ امیت شاہ جب پٹنہ میں ایک لفٹ میں پھنس گئے تھے تو انہوں نے بہار کے عوام پر اپنے خلاف سازش کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کو ہٹانے کیلئے ایس پی۔ کانگریس اتحاد کی یو پی انتخابات میں کامیابی ضروری ہے۔ بہار کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ ان انتخابات میں اگر بی جے پی کو شکست ہوجاتی ہے تو یہ مودی حکومت کا خاتمہ ہوگی۔