ترکی نے خواتین فوجی افسران کے اسکارف پہننے پرعائد پابندی اٹھا لی

بدھ 22 فروری 2017 23:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) ترک وزارت دفاع نے خواتین فوجی افسران کے دوران ڈیوٹی اسکارف پہننے پر عائد تاریخی پابندی اٹھا لی۔ترک میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے خواتین فوجی افسران کے دوران ڈیوٹی اسکارف پہننے پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھالی گئی ہے جس کے بعد خواتین فوجی افسران اب دوران ڈیوٹی بھی اسکارف پہن سکیں گی، فیصلے کا اطلاق جنرل اسٹاف ، کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور اس کی شاخوں پر فرائض انجام دینے والی افسران پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اسکارف پہننے سے متعلق جاری فیصلے میں خواتین افسران کو پابندکیا گیا کہ وہ یونیفارم کے رنگ سے ملتا جلتا اسکارف پہننے کی پابند ہوں گی تاہم انہیں چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ اسکارف پہننے کے بعد اس پر روایتی فوجی کیپ پہننا بھی لازم ہوگا۔واضح رہے کہ ترک حکومت نے 2013 میں سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی اٹھائی جس کے بعد گزشتہ سال اگست میں پہلی مرتبہ محکمہ پولیس میں خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت دی گئی اور اسے باقاعدہ طور پر وردی کا حصہ بنالیا۔

متعلقہ عنوان :