اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے لئے 25 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

بدھ 22 فروری 2017 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے لئے 25 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے مالی معاملات کو نمٹانے کے لئے 12 ملین گرانٹ کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر کے مساوی فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ ٹرانسمیشن لائن منصوبوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ کے لئے نیپرا کی تجویز کی منظوری دی گی ۔ منافع ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری ٹرانسمیشن پالیسی کے تحت دی گئی ۔ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے امور نمٹنانے کے لئے ایک کروڑ 20 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ حکومت کے ایکویٹی شیئر ہولڈر ہونے کے ناطے واجبات کی ادائیگی کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔…(م د+وخ)

متعلقہ عنوان :