چینی صدر شی چن پھنگ کا اطالوی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

دونوں ممالک کے سربراہان کا باہمی ترقیاتی منصوبوں اور دیرپا تعلقات کیلئے حکومتی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر زور

بدھ 22 فروری 2017 22:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)چین کے صدر شی چن پھنگ نے اپنے اطالوی ہم منصب سرجیو میٹریلا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی ، دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی ترقیاتی منصوبوں اور دیرپا تعلقات کیلئے حکومتی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر زوردیا ۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک اونچے درجے کے حکومتی ، قانونی اور سیاسی انسٹیٹیوشنز میں بھی تعاون کریں گے۔

اٹلی کے صدر جو کہ 21سی26فروری تک چین کے دورے پر ہیں کو چین کے صدر نے کہا کہ چین اور اٹلی باہمی تعاون اور ترقیاتی حکمت عملی میں مزید بہتری لائے ۔چین اٹلی کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں حصہ لینے کیلئے خوش آمدید کہتا ہے ۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ٹیکنالوجی ، صنعتی اور ثقافتی ذرائع میں مزید تعاون اور بہتری لانا ہوگی ۔