بی جے پی کی خاتون رہنما بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق پر گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 23:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون رہنما کو بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابقمغربی بنگال میں سی آئی ڈی نے بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کی اور بی جے پی خواتین ونگ کی سربراہ جوہی چوہدری کو گرفتار کرلیا۔جوہی چوہدری کو بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا،جل پیگوری بچوں کی اسمگلنگ کیس میں اب تک 4 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، ملوث این جی او پر بھارت کے اندر اور باہر بچوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔