فلسطین کی 40 سالہ خاتون 69 بچوں کی ماں

بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بچے جنم دیے، آخری بچے کی زچگی کے دوران انتقال کر گئیں

بدھ 1 مارچ 2017 22:46

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) فلسطین کی ایک 40 سالہ خاتون کے 69 بچوں کی حیران کن اور ناقابل یقین خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی بیوی کے مختلف اوقات میں جنم دیے گئے بچوں کی تعداد 69 ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی شہری نے بتایا کہ اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بچے جنم دیے۔

تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ فوت شدہ خاتون کے شوہر نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔ خیال رہے کہ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق کسی خاتون کے ہاں بچے جنم دینے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔۔