عراق کے شہر موصل میں زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 جنگجو ہلاک

بدھ 1 مارچ 2017 23:01

ْبغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)عراق کے شہر موصل میں ملکی قوتوں اور عالمی اتحادی قوتوں کی بری اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 جنگجو مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں فوجی دستوں اور بین الاقوامی اتحادی قوتوں کی جانب سے موصل کے مغربی علاقوں پر بری اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 کارندے مارے گئے۔

(جاری ہے)

موصل آپریشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدلامیر کا کہنا ہے کہ نویں بکتر بند بریگیڈ کی ایک کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کاروائی میں داعش سے نجات دلائے جانے والے محلوں اور گاوں کو دھماکہ خیز مواد سے صاف کر دیا گیا ہے،جبکہ وادی حجر پر حملے میں 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عراقی فضائی قوتوں کے حملوں میں 64 جبکہ اتحادی قوتوں کے فضائی حملوں میں داعش سے منسلک 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :