ْاشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہائوس نے اوباما اور مشیل کی کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ کرلیا

بدھ 1 مارچ 2017 21:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہائوس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور اٴْن کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایک ایک کتاب شائع کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بارک اور مشیل اوباما ان کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی اداروں کو وقف کر دیں گے۔ دونوں مجوزہ کتابوں کے عالمی اشاعتی حقوق کیلئے گرما گرم نیلامی ہوئی تھی جس میں سب سے اونچی بولی 60 ملین ڈالر سے زیادہ تھی، یہ کسی بھی امریکی صدر کی مہنگی ترین سرگزشت ہوگی۔ان کتابوں کا متن اور ٹائم فریم ابھی جاری نہیں کیا گیا، اسی اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاو?س نے سابق صدر بارک اوباما کی پچھلی 3 کتابیں بھی شائع کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :