حکومت سندھ کے متعدد افسران کے تبادلے وتقرریاں کردی گئی ہیںِبعض ڈپٹی کمشنر ز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)حکومت سندھ کے متعدد افسران کے تبادلے وتقرریاں کردی گئی ہیںِبعض ڈپٹی کمشنر ز کو ان کے عہدوں اے ہٹادیا گیا ہے،بدھ کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چند روز قبل تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اسد ضامن کو سیکریٹری سندھ ریونیوبورڈ تعینات کردیا گیا ہے،اسی طرح ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محتصم عباسی کا تبادلہڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ کی حیثیت سے کیا گیا ہے،ندیم احمد ابڑو کو ڈپٹی کمشنر اسٹ تعینات کیا گیا ہے،انور علی شر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ہوں اور گنھور لغاری کو محکمہ اینٹی کرپشن میں ڈئریکٹر انکوائریز تھری کا چارج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :