کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

بدھ 1 مارچ 2017 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)کوئٹہ میں سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار محمد جاوید، قدرت اللہ، عبدالرؤف اورایک راہ گیر شامل ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جب کہ شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :