کوہاٹ، پولیس نے خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا
بدھ 1 مارچ 2017 23:44
(جاری ہے)
ایس پی آپریشنز کوہاٹ طارق محمود نے ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام بنگش،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید اور ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید امجد حسین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حساس سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کوہاٹ شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے شہر میں داخل ہونیوالی گاڑیوں اورافراد کی چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کے اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر امجد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ بدھ کی علی الصبح کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں علاقہ غیر درہ آدم خیل سے کوہاٹ کے راستے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا جانے والی ایک مشکوک سوزوکی نمبر BA.9719کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔
پولیس ٹیم نے تلاشی کے دوران سوزوکی پک اپ گاڑی کے چھت میں بنے خفیہ خانے میں نہایت مہارت سے چھپائے گئے لاکھوں مالیت کے خود کار ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد کرکے گاڑی میں سوار بین الاقوامی اسلحہ سمگلر محمد جہانزیب ولد محمد زرین ساکن خواجہ آباد نور الٰہی کالونی آفریدی بانڈہ کوہاٹ کو حراست میں لے لیا۔ایس پی آپریشنز طارق محمود نے بتایا کہ سوزوکی پک اپ سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ میں 30عدد کلاشنکوف، 98عددمختلف بور کے پستول،4عدد سلنسراور مختلف قسم کے مجموعی طور پر 2700عدد کارتوس شامل ہیںجو علاقہ غیر درہ آدم خیل سے وزیرستان کے راستے پڑوسی ملک افغانستان سمگل کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے جملہ ہتھیار خود کار ہیںجن میں سے زیادہ تر ہتھیاروں کیساتھ سلنسر نصب ہیں جو دنیا بھر میں دہشتگرد اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیںجو فائرنگ کی آواز کوخاموش کرتی ہے او ر سلنسر کے استعمال سے ٹارگٹ کلرز اپنا ہدف آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں۔ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرفتار اسلحہ سمگلرکے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں خود کار ہتھیار سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی انٹاروگیشن اور انوسٹی گیشن کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزیداہم انکشافات کی توقع ہے تاکہ اصل حقائق منظر عام پر لائے جاسکیں کہ اتنی بڑی تعداد میں مہلک اورخود کار اسلحہ دہشتگردی کے کونسے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے وزیرستان اور بعد ازاں افغانستان سمگل کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناکر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی کو پکڑنے والی پولیس پارٹی کیلئے ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اول خان نے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 2 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
عمران خان دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ،شاہ محمودڈبل شاہ اور جہانگیرترین قوم کے ڈاکو ہیں ، عمران بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ،ان کو بھارت بھجوا دیاجائے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے پختونوں اور پنجابیوں ... مزید
-
وزارت پانی وبجلی نے درگاہ لعل شہباز قلندر کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا خصوصی اجلاس،پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ
-
ْترجمان اے پی ایم ایل کی پرویز مشرف کے بطور اینکرپرسن ٹی وی چینل سے منسلک ہونے کی تردید
-
عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے محاذ آرائی اور افراتفری نہیں،چوہدری نثار
-
پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل میچ کی مہنگے ٹکٹوں اور ان کی بلیک میں فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاگیا
-
تارکین وطن شناختی کارڈ فیس کیس:
-
نیپرا نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
-
جنوبی ایشیا وسائل سے مالا مال ، خوشحالی کیلئے ای سی او ممالک کو باہمی روابط کو فروغ دینا ہوگا ،نوازشریف
-
افغان شہری پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، افغانستان کارروائی کرے،پاکستان
-
انٹرپول سے میری گرفتاری کیلئے درخواست پر پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،براہمدغ بگٹی
-
افغان صدر کی بھارتی دبائو کے باعث ای سی او اجلاس میں عدم شرکت ، پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کابڑا موقع ضائع کر دیا
-
بھارت نے پاکستان سے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات اور حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کردیا
-
داعش، ازبک اور پاکستانی طالبان نے غیر رسمی اتحاد بنا لیا ہے ، جنرل نکلسن
-
پاکستان اور ترک افواج کے درمیان عسکری تعاون خرید بڑھانے کی ضرورت ہے،آرمی چیف
-
حسین نواز کا این ٹی این نمبر درست اور قانونی حیثیت رکھتا ہے ،ْ ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کر ادیا
-
شہباز شریف کا آرمی چیف کو ٹیلیفون ،ْ پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
سعودی شاہ سلمان کا انڈونیشیاء کا سرکاری دورہ ، ذاتی ملازمین کی تعداد شاہانہ آن بان نے سب کو حیران کردیا
-
بھارت میں قبرستان کیلئے جگہ مختص نہیں ہونی چاہیئے، تمام مروں کو نذر آتش کیا جانا چاہیئے
-
کینیڈامیں ٹرمپ کے ہوٹل کا افتتاح ، شہری سراپا احتجاج، مظاہرین کے ’’ڈونلڈ ٹرمپ کو جانا ہو گا‘‘کے نعرے
-
بی جے پی کی خاتون رہنما بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق پر گرفتار
-
عراق کے شہر موصل میں زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 جنگجو ہلاک
-
کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملہ،16افراد ہلاک، 35زخمی ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
-
صوفے پر جوتوں سمیت بیٹھناٹرمپ کی مشیر کو مہنگا پڑگیا
-
فلسطین کی 40 سالہ خاتون 69 بچوں کی ماں
-
شام میں روسی طیاروں کی امریکی اور اتحادی فوج پر بمباری
-
ْاشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہائوس نے اوباما اور مشیل کی کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ کرلیا
-
وزارت داخلہ ‘ سیکیورٹی اداروں نے ای سی ا وکانفرنس کے موقع پر ریڈ زون میں معمول کی آمدورفت برقرار رکھ کر ’’سرپرائز‘‘ دیدیا
-
کوہاٹ، پولیس نے خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا
-
باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا
-
ٹنڈوالہیار میں پی ایس 52 کے سابق رکن سندھ اسمبلی عبداللطیف منگریو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
دہشت گردوں ‘ سہولت کاروںکو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے بلا امتیاز کومبنگ اور سرچ آپریشنز کیے جارہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
-
قذافی اسٹیڈیم کے قریب نشتر کمپلیکس کی طرف جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند
-
بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پرسابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ اور سابق ڈپٹی سیکرٹری خوراک ظاہرجان جمالدینی کو نیب حکام نے حراست میں لے لیا
-
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
-
کراچی ، رینجرز کی لیاری میں چھاپہ مار کارروائی ، گینگ وار کے کچھی رابطہ کمیٹی گروہ کا کارندہ گرفتار
-
حکومت سندھ کے متعدد افسران کے تبادلے وتقرریاں کردی گئی ہیںِبعض ڈپٹی کمشنر ز کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.