ٹنڈوالہیار میں پی ایس 52 کے سابق رکن سندھ اسمبلی عبداللطیف منگریو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 1 مارچ 2017 23:30

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)ٹنڈوالہ یار پی ایس 52 کے سابق ایم پی اے ،سابق پارلیمانی سیکریٹری عبداللطیف منگھریو اچانک دل کا دورہ پرنے کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کی نمازے جنازے میں صوبائی وزیر امداد خان پتافی ،ایم این اے عبدالستار بچانی، ضلعی کونسل چیئرمین مخدوم علی محمد ولھاری، رازق ڈنو سونارو ،ذولفقار ستار بچانی،و دیگر سرکاری ونیم سرکاری افسران سمیت صحافیوں ،وکلا ،ڈاکٹروں ، و ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ان کے ابائی علاقے مسن کے قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا جبکہ امریکہ میں مقیم سینئر صحافی راجہ زاہد اختر خانزادہ ،ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر بشارت قائم خانی ، جنرل سیکریٹری غلام رسول درس ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید فراز قریشی ،عبداللطیف قائم خانی ، راجہ ساجد خانزادہ، مستجاب الرحمان مدنی ، غلام شبیر مشوری ، سید طاہر شاہ ، ودیگر نے سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :