کینیڈامیں ٹرمپ کے ہوٹل کا افتتاح ، شہری سراپا احتجاج، مظاہرین کے ’’ڈونلڈ ٹرمپ کو جانا ہو گا‘‘کے نعرے

بدھ 1 مارچ 2017 23:45

وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں بھی ناپسندیدہ ہیں، وینکوور شہر میں ٹرمپ ہوٹل کے افتتاح پر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے 'ڈونلڈ ٹرمپ کو جانا ہو گا'کے نعرے بلند کئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کا افتتاح ہوا۔

(جاری ہے)

لیکن شہریوں کو ان کا وینکوور میں کاروبار کرنا پسند نہیں آیا۔ مقامی افراد نے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں صدر کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر، ایرک اور صاحبزادی ٹفنی نے شرکت کی۔ ڈونلڈ جونیئر نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی رہنمائی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :