باب المندب میں حوثیوں کی سمندری بارودی سرنگوں سے متعلق امریکی انتباہ

پیر 6 مارچ 2017 21:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)امریکا میں "آفس آف نیول انٹیلی جنس" ONI نے تجارتی بحری جہازوں کو آبنائے باب المندب میں حوثی اور صالح ملیشیاؤں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں سے خبردار کیا ہے۔ یمنی باغیوں نے مذکورہ سمندری بارودی سرنگیں یمنی بندرگاہ المخا کے نزدیک بچھائی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آفس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت کے تحت امریکی بحریہ سمندری جہازوں کی آمد و رفت کی آزادی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

آبنائے باب المندب جس کی چوڑائی 25 کلو میٹر تک پہنچی ہوئی ہے۔عالمی جہاز رانی کے واسطے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے ذریعے تجارتی جہاز خلیجِ عدن سے بحر احمر جاتے ہیں اور پھر نہر سوئس اور بحر روم منتقل ہوتے ہیں۔