جے یوآئی ملک کے سب سے بڑی سیاسی اور مذہبی قوت ،پرامن ا نتقال اقتدار پر یقین رکھتی ہے ،مولانا فضل الرحمان

ہماری جماعت کی بنیاد کسی فرقہ پرستی پر نہیں رکھی گئی ،جے یو آئی نے قوم کی خدمت اور علوم کی ترویج کیلئے مدراس قائم کئے آج کے دور میں جنگی سازو ساما ن بڑھانے کا اختیار صرف ریاست کو ہے طاقت کا حصول قرآن کے تعلیمات کا حصہ ہے ، تاجروں سے خطاب

پیر 6 مارچ 2017 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جے یوآئی ملک کے سب سے بڑی سیاسی اور مذہبی قوت ہے اور پرامن ا نتقال اقتدار پر یقین رکھتی ہے ہمارے اکابرین نے ووٹ کے زریعے تبدیلی کے عمل توتسلیم کیا ہے کیا کوئی ضمانت دے سکتا ہے کہ بندوق کے زور پر اقتدار حاصل ہوسکتاہے پارلیمانی سیا ست کے زریعے اسلامی نظام کے نفاذ کی جہدو جہد جاریی رکھیں گے اقتدار ملنا بھی اسی سفر کا ایک راستہ ہے کوئٹہ میں جے یو آئی کے رہنماؤں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری جماعت کی بنیاد کسی فرقہ پرستی پر نہیں رکھی گئی جے ٰوآئی نے قوم کی خدمت اور علوم کی ترویج کیلئے مدراس قائم کئے آج کے دور میں جنگی سازو ساما ن بڑھانے کا اختیار صرف ریاست کو ہے طاقت کا حصول قرآن کے تعلیمات کا حصہ ہے لیکن طاقت کے حصول اور استعمال میں واضع فرق ہے ہمیں عام آدمی کو طاقت ور بنانے کیلئے مدارس اور تعلیمی ادارے قائم کرکے اداروں کو چلانے کیلئے اہل لوگ پیدا کرنے ہونگے انتقال اقتدار میں ووٹ کے زریعے تبدیلی سے بعض اوقات انسان مطمئن نہیں ہوتا لیکن مایوس ہوکر اسلحہ اٹھانے سے اقتدار ملتا ہے اور نہ ہی اللہ کادین جے یوآئی ملک میں اسلامی نفاذ کی جہدو جہد پرمن طریقے سے کرنے کی حامی ہے ہم نے آئین پاکستان سے دفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے قر آن وسنت کے مطابق نظام لانے کیلئے جہدو جہد کرتے رہے گے قتدار کے حصول کو انقاب کا نام نہیں دیا جاسکتا اقتدار کا حصول بھی اسلامی نظام کی جہدو جہد کیلئے کئے جانے والے سفر کا حصہ ہے جے یوآئی کی بنیاد کسی فرقہ پرستی پر نہیں بلکہ امت کی رہنمائی کیلئے رکھی گئی ہے۔