سفری پابندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

پیر 6 مارچ 2017 21:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) سفری پابندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سفری پابندیوں پر امریکی صدر ٹرمپ کے نئے حکم نامے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی اور اٹارنی جنرل جیف سیشن نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئے حکم نامے میں عراق کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔ امریکی سفری پابندی کی فہرست میں ایران، شام، یمن، سوڈان، صومالیہ اور لیبیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :