انسداد دہشت گردی کی عدالت میںسانحہ صفورا کے کیس کی سماعت ،ڈیڑھ برس بعد مجرموں کے خلاف مقدمات دوبارہ بحال

پیر 6 مارچ 2017 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا کے مفرور دہشت گردوں کے مقدمات کیس کی سماعت کی گئی، سماعت کے دوران ڈیڑھ برس بعد مجرموں کے خلاف مقدمات دوبارہ بحال کردئیے گئے،پولیس کے مطابق سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز اور طاہر منہاس سمیت 5 مجرمان کا مقدمہ فوری 2016میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا،مقدمہ اور مجرمان کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث دیگر مقدمات کی پروسیڈنگ روک دی گئی تھی،مقدمات میں تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس،نیو کراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی کیس شامل ہے،حیدری مارکیٹ میں بم دھماکہ کیس اور نارتھ ناظم آباد،سمن آباد میں پولیس مقابلہ دھماکہ خیزمواد کے مقدمات بھی شامل ہیں،عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن،پولیس محافظ اور بم دھماکے سمیت 5مقدمات مفرور 5دہشت گردوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :