صارف عدالت نے خراب مٹھائی دینے والی بیکری کے خلاف6لاکھ ہرجانے کے دعوی پر بیکری مالک سے جواب طلب کرلیا

پیر 6 مارچ 2017 23:41

لاہور۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)صارف عدالت لاہور کے جج نے خراب مٹھائی دینے والی بیکری کے خلاف6لاکھ ہرجانے کے دعوی پر بیکری کے مالک سی3اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی شہری شبیر حسین نے صارف عدالت میں دعوی دائر کیا کہ اس نے ازمیر ٹائون میں مشہور بیکری سے مٹھائی خریدی جوخراب نکلی جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بیمار ہوگئے۔ لہٰذا 6لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے بیکری کے مالک سے جواب طلب کرلیا ہے۔