پاک فوج کا افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بڑا حملہ، 6 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات

پیر 6 مارچ 2017 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بڑا حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاک افغان سرحد پر پاک فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں 6 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ان دہشت گردوں میں کچےباجوڑی، زارمحمد عرف مدنی، حذیفہ، سنگارے، لخکڑی اور سنگین نامی دہشت گرد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :