زمبیا،امدادی خوراک لینے کے دوران بھگڈر مچنے سے کم از کم 8افراد ہلاک،28سے زائد زخمی

پیر 6 مارچ 2017 21:18

سیوساکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)زمبیا میں امدادی خوراک لینے کے دوران بھگڈر مچنے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ28سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لیوسا کا میں اولمپک یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں جمع 35000افراد میں سے کچھ لوگ نماز کے وقفے کے بعد امدادی کھانا لینے کیلئے جمع ہوئے توہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی جسکے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ہلاک شدگان میں6خواتین بھی شامل ہیں۔(ولی)

متعلقہ عنوان :