نیویارک میں یہودیوں کے قبروں کے توڑپھوڑ کا تازہ واقعہ

پیر 6 مارچ 2017 21:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)امریکا کے شہر نیویارک میں یہودی مذہب کے پیروکاروں کے قبرستان پر نامعلوم افراد نے ایک بار پھر حملہ کر کے متعدد قبروں کی توڑپھوڑ کی ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق نیویارک میں واقع یہودیوں کے ایک قبرستان میں مزید پانچ قبروں کی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں یہودیوں کی قبروں کی توڑ پھوڑ کے واقعات کی ایک نئی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انہیں ہفتے کی شام ایک یہودی قبرستان کی بے حرمتی اور قبروں کی اکھاڑ پچھاڑ کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس امر کی تحقیق کررہے ہیں کہ قبروں کو نشانہ بنانیکے نفرت انگیز اقدام کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔گذشتہ چند ایام کے دوران بھی امریکا میں یہودی تنظیموں کی طرف سے پولیس کو شکایت کی گئی تھی کہ ان کے تین قبرستان میں قبروں کو نامعلوم افراد نے اکھاڑا پھینکا ہے۔