بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں سرمایہ کاری کی کل مالیت پچاس ارب ڈالرز سے زیادہ ہے ، چین

اینڈ روڈ منصوبہ تیز رفتاری سے آگے بڑھا ہے،رواں سال حقیقی معیشت کو فروغ دیا جائے گا،چینی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن کے سربراہ حے لی فنگ

پیر 6 مارچ 2017 23:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) چین نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے علاقائی ممالک کی سرمایہ کاری کی کل مالیت پچاس ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تیز رفتاری سے آگے بڑھا ہے، ہم نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تقریبا پچاس حکومتوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں، عالمی تنظیموں سمیت اداروں کے ساتھ ستر سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے ہی۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن کے سربراہ حے لی فنگ نے کہا کہ حالیہ تین برسوں میں چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے علاقائی ممالک کی سرمایہ کاری کی کل مالیت پچاس ارب امریکی ڈالرز سے تجاوزکر گئی ہے ۔دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تیز رفتاری سے آگے بڑھا ہے، اس کے ثمرات توقع سے زیادہ اچھے ہیں۔

(جاری ہے)

حے نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دنیا میں اسی سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے علاقائی ممالک کی تقریبا پچاس حکومتوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں، عالمی تنظیموں سمیت اداروں کے ساتھ ستر سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ مذاکرات کے ذریعے کچھ اہم منصوبوں کو آگے بڑھا یا گیا ہے ۔مثلا انڈونیشیا کا جکارتہ - بانڈوبگ تیز رفتار ریل، ہنگری - سربیا ریلوے،چین-لاوس ریلوے ، کچھ بندر گاہیں اور دوسری تنصیبات وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے انٹرنیشنل کوآپریشن فورم بیجنگ میں منعقد ہو گا۔فورم ، افتتاحی تقریب، رانڈ ٹیبل اور اعلی سطح کے اجلاس پر مشتمل ہے۔رواں سال کے دوران چین کی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں حقیقی معیشت کو فروغ دینے کو اہمیت دی گئی ہے ۔چین کی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ذمہ دار افسر نے واضح کیا کہ رواں سال کئی لحاظ سے حقیقی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔

رواں سال کی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں یکے بعد دیگرے سات دفعہ حقیقی معیشت کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پورے سال کے کاموں کا بندوبست کرنے کے لحاظ سے زور دیا گیا ہے کہ مالیاتی وسائل کا حقیقی معیشت میں زیادہ استعمال کیا جائے گا۔مالیاتی اداروں میں حقیقی معیشت کی سروس فراہم کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انشورنس فنڈز کی حقیقی معیشت کی حمایت کے طریقہ کار کو توسیع دی جائیگی ۔

اس کے ساتھ تخلیقات کے ذریعے حقیقی معیشت کی بہتری کے لئے رہنمائی کی جائے گی۔چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی پریس کانفرنس میں چین کی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے نائب سربراہ چیانگ یونگ نے کہا کہ چین کی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چار شعبوں میں اقدامات اختیار کرے گا،تاکہ حقیقی معیشت کے اضافے کے معیار اور کارکردگی نیز بنیادی مسابقت کی صلاحیت کو بلند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :