طویل تعاقب کے بعدفلسطینی بلاگر اسرائیل کے ہاتھوں جاں بحق

پیر 6 مارچ 2017 21:23

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی عوامی کارکن اور بلاگر باسل الاعرج کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز نے اتوار کو رات گئے اٴْس رہائشی فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں باسل روپوش تھا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قابض اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ باسل نے گرفتاری دینے کے بجائے مسلح مزاحمت کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔بعد ازاں عسکری آپریشن کے مقام کے اطراف میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی کمانڈوز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے دوران تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔فلسطینی بلاگر باسل الاعرج کا تعلق بیت لحم شہر کے نزدیک واقع گاؤں الولجہ سے ہے اور وہ فلسطینی میڈیا کے حلقوں میں اچھی طرح سے معروف تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام تقریبا ایک برس سے باسل کا تعاقب کر رہے تھے۔تقریبا ایک برس قبل باسل اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ اس موقع پر اسرائیلی حکام نے دعوی کیا کہ یہ گروپ اسرائیل کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ باسل کے سوا گروپ کے اکثر ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس دوران باسل کئی مرتبہ گرفتاری سے بچنے اور اسرائیلی فوج کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :