ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں، آئی جی سندھ

پیر 6 مارچ 2017 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردوں کے سلیپر سیلز بھی موجود ہیں لیکن گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے شہر کو دہشت گردی سے بچایا جس پر وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پارٹی کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کورنگی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی کے ذیلی گروپ سے تھا، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہے، پولیس شہر کو منشیات سے بھی پاک کرے گی، پی ایس ایل جیسا ایونٹ کراچی میں ہوا تو ہم مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :