آسٹریلیا ،ْدوران پرواز ہیڈ فون پھٹنے سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا

آسٹریلیا کے حکام کی پرواز کے دوران بیٹری سے چلنے والے آلات کے استعمال پر تنبیہ

بدھ 15 مارچ 2017 22:35

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے بیجنگ جانے والے ایک طیارے میں ہیڈ فون پھٹنے سے ایک خاتون کا چہرہ جھلس گیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے حکام نے پرواز کے دوران بیٹری سے چلنے والے آلات کے استعمال پر تنبیہ جاری کی ہے۔ہوائی جہاز کے مسافروں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون میوزیک سنتے سنتے جھپکی لے رہی تھی ،ْہیڈ فون پھٹنے کی آواز پر وہ نیند سے بیدار ہوئیں اور انھوں نے فوری طور پر ہیڈ فون نکال کر فرش پر پٹخ دیا۔

دھماکے اور آگ کے سبب ان کا چہرہ سیاہ ہو گیا اور ہاتھوں پر زخم آئے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنے چہرے کو پکڑ لیا جس سے ہیڈ فون میرے گلے میں آ گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بھی مجھے جلن محسوس ہو رہی تھی اس لیے میں نے فورا اسے نکال کر فرش پر پھینک دیا اس میں سے چنگاری نکل رہی تھی اور تھوڑی آگ بھی لگی تھی۔حادثے کے بعد طیارے کا عملہ تیزی سے امداد کو پہنچا اور فرش پر پڑے ہیڈ فون پر پانی ڈال کر آگ بجھائی۔اس وقت تک بیٹری اور اس کا پلاسٹک پگھل کر فرش پر چپک چکا تھا۔آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ باقی راستے مسافروں کو پگھلے ہوئے پلاسٹ، جلے ہوئے الیکٹرانک اور بالوں کی بو برداشت کرنی پڑی۔