افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں سائیکلون سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ،ْ دو لاکھ 50ہزار سے زائد بے گھر

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

مڈغاسکر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں سائیکلون سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ،ْ2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی ملک میں گزشتہ ہفتے تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے طوفان کو گیٹیگری 4 کا طوفان قرار دیا گیا تھا ،ْ ابتدائی طور پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی تھی تاہم اس میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے ملک کے شمال مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے، طوفان کی زد میں آنے والے تعلیمی ادارے، دفاتر اور عبادت گاہیں زیادہ تباہی کا شکار ہوئیں ،ْدوسری جانب ونیلا کی فصلیں بھی خراب ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :