زیور تعلیم پروگرام ، خانیوال کی طالبات کو خدمت کارڈزکی فراہمی شروع

بدھ 15 مارچ 2017 23:09

خانیوال ۔15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے شروع کئے گئے خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ض-لع خانیوال میں بھی سرکاری سکولوں کی طالبات کو خدمت کارڈز کے ذریعے 1ہزار روپے ماہوار اور سہ ماہی3ہزار روپے کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس خانیوال میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود ‘ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ‘چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ‘سی ای او تعلیم اشفاق احمد گجر ‘ڈی ایم او محمد یوسف ‘ڈپٹی ڈی ای او میڈم خورشیدہ سعید ‘خدمت کارڈز حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 16اضلاع کے سرکاری سکولوں کی طالبات میں خدمت کارڈز کے ذریعی1ہزار روپے ماہوار دیے جائیں گے اوروزیر اعلیٰ پنجاب نے وظیفہ کی رقم 2سو روپے سے بڑھا کر 1ہزار روپے ماہوار کردی ہے۔ یہ وظیفہ 80فیصد حاضری پر بذریعہ خدمت کارڈز دیا جائے گا جس کے ذریعے طالبات اپنی تعلیم ‘غذا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پورے کر سکیں گی، ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جیسا خادم اعلیٰ ملا ہے، خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ایک مثالی پروگرام ہے جس کے ذریعے طالبات کی بہتر تعلیم کیلئے ہر سال 6ارب روپے رکھے گئے ہیں، خدمت کارڈز پروگرام سے 4لاکھ60ہزار طالبات 1ہزار روپے حاصل کر سکیں گی ،چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے ذریعے طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا فوکس تعلیم کے شعبہ پر مرکوز ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران حکومت پنجاب نے تعلیم کا بجٹ بڑھا کر 5گنا زیادہ کر دیا ہے، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود‘ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ‘چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے سکولوں کی طالبات اور انکے والدین کے ہمراہ ڈی سی آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں منعقدہ خدمت کارڈز کے اجراء کی افتتاحی تقریب دیکھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا خطاب بھی سنا۔

متعلقہ عنوان :