سعودی یونیورسٹی طالبات پرمردانہ طرز لباس اپنانے پر پابندی عائد کردی گئی

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں خواتین سٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی حکام کے مطابق مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی طرح کا لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والی سٹوڈنٹس کو بغیر کسی وارننگ کے یونیورسٹی سے برطرف کر دیا جائے گا ۔

یہ پیغام بذریعہ ایس ایم ایس تمام سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو بھیج دیا گیا ،ْیہ اقدام مارچ کے آخر پرلاگو ہو گا۔ ایک اور پیغام میں یونیورسٹی حکام نے اس ہفتے میں خواتین ورکرز اور سٹوڈنٹس کو حجاب کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس ہفتے میں خواتین کے احاطے میں کچھ تعمیراتی کام ہو ریا ہے جس میں مرد موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :