میگا کرپشن اسکینڈل ،ْامریکی بحریہ کے 8افسران گرفتار ،ْ 30ایڈمرلز کے خلاف تحقیقات

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) امریکی بحریہ کے افسران نے لاکھوں ڈالر کے بدلے خفیہ معلومات بیچ دیں،میگاکرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک ایڈمرل سمیت 8افسران گرفتارکرلیا گیا ،ْ 30ایڈمرلز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کی تاریخ میں کرپشن کا سنگین ترین اسکینڈل سامنے آیا جس میں تحائف کی صورت رشوت دینیوالے فوجی کنٹریکٹر لیونارڈگلین فرانسس نے اعتراف جرم کرلیا ۔

ایف بی آئی نے رشوت لینے کے الزام میں بحریہ کے ایڈمرل سمیت8افسروں کوگرفتارکرلیاگیا افسروں نے رشوت کے بدلے ایک فرم کوخفیہ معلومات فراہم کرکے فوج کولاکھوں ڈالرکانقصان پہنچایا۔بحریہ کے افسران نے 2006سے 2014کے درمیان تحائف کی صورت رشوت وصول کی ،رشوت دینیوالیسنگاپورکے فوجی کنٹریکٹر نے اعتراف جرم کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نی6ریاستوں میں کارروائی کر کے بیشتر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :