صدر ٹرمپ اور سعودی نائب ولی عہد کے درمیان ملاقات،دونوں رہنمائوں نے وائٹ ہائوس میں ایک ساتھ لنچ کیا

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے وائٹ ہائوس میں ایک ساتھ لنچ کیا ۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ،ْ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔ملاقات میں نائب امریکی صدر مائیک پینس، سنیئر مشیر جیرڈ کشنر اور قومی سلامتی مشیربھی موجود تھے، ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے ایک ساتھ لنچ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :