کینیڈین نلکوں سے گلابی رنگ بہنے لگا،رہائشی خوفزدہ ہوگئے

رنگ کی تبدیلی پانی میں ڈالے جانیوالے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوئی تھی

بدھ 15 مارچ 2017 22:35

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)کینیڈا میں نلکوں سے گلابی رنگ کا پانی بہنے لگا، رنگ کی تبدیلی پانی میں ڈالے جانیوالے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو پانی کا تجزیہ کرنے کیلئے ڈالے گئے تھے ۔رہائشیوں نے خوفزدہ ہو کر نلکے کھلے چھوڑ کر پانی کو بہہ جانے دیا جسکے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شمال مغرب میں واقع قصبہ ایڈمنٹن میں شہری اپنے گھروں کے نلکوں سے گلابی رنگ کے پانی کو بہتا دیکھ کر خوفزدہ اور تشویش کا شکار ہوگئے تاہم جلد ہی قصبے کے میئر نے پیغام جاری کیا کہ یہ پانی استعمال کیلئے بالکل محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی آمیزش نہیں ۔انہوں نے بتایا قصبے کو پانی فراہم کرنیوالے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کیلئے پوٹاشیئم استعمال کیا گیا اور اسکے بہت زیادہ استعمال سے پانی کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے البتہ اسکے کوئی مضر نتائج نہیں ہوتے ۔ انہوں نے شہریوں کی پریشانی پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :