سوشل میڈیا میں مختلف پیجز پر چند قومی شناختی کارڈ کے عکس رکھے گئے ہیں جن پر عوام نے بہت ہی دلچسپ تبصرے کئے ہیں

بدھ 15 مارچ 2017 23:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) پاکستان میں وزیر اعظم صرف میاں صاحب نہیں بلکہ ایک پٹھان صاحب بھی وزیر اعظم ہیں اور افغانستان اور اسلام آباد ایک نہیں دو دو ہیں،سوشل میڈیا پر جاری کردہ چند ناموں پر عوام کے بہت ہی مذاحیہ تبصرے ، تفصیلات کے مطابق پٹھانوں کے متعلق لطیفے اور محاورے تو بہت مشہور ہیں مگر ان کے نام بھی دنیا بھر میں مشہور ہیںاور پٹھانوں کے نام ہی ان کی پہچان ہوتے ہیں ، سوشل میڈیا میں مختلف پیجز پر چند قومی شناختی کارڈ کے عکس رکھے گئے ہیں جن پر عوام نے بہت ہی دلچسپ تبصرے کئے ہیں ، سوشل میڈیا پر رکھے گئے ناموں میں ایک صاحب کا نام ہی’’ وزیر اعظم ‘‘ ہے جس پر عوام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف میاں نواز شریف ہی وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک پٹھان صاحب بھی وزیر اعظم ہے اور ایک نے تو لکھ دیا کہ عمران خان صاحب اب اس طرح اپنا نام ہی وزیر اعظم رکھ لیںتو ان کی خواہش پوری ہوجائے گی ، ایک کا نام تو ’’افغانستان خان‘‘ ایک اور کو پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے اتنا پیار ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ہی ’’اسلام آباد‘‘ رکھ دیا جبکہ ایک پٹھان کا نام ان کے والد نے ’’پاگل خان‘‘ اور ایک کا نام ’’بوتل خان ‘‘ رکھ دیاگیا ہے ، ایسے ناموں پر عوام کی جانب سے کئی دلچسپ تبصرے کئے گئے اور لاکھوں کی تعداد میں ان کو لائیک ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :