کوئٹہ ‘سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان اغواء

وزیراعلیٰ بلوچستان کااغواء پراظہار افسوس ‘آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب

بدھ 15 مارچ 2017 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عبداللہ جان کے اغواء کے واقعہ پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبدالله جان اپنے گھر سے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر جارہے تھے کہ وحد ت کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والوں نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کے اغواء پر تشویش کااظہار کیا اور انسپکٹرجنرل پولیس احسن محبوب سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور مغوی کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :