قانون کے مطابق چینی شہریوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ کیا جاتا ہے، چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت قانون کے مطابق چینی شہریوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ کرتی ہے۔ حال ہی میں امریکہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی کمیٹی نیدو ہزار سترہ کے لیے سالانہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو خصوصی توجہ دیے جانے والا ملک قرار دیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے گینگ شوانگ نے کہا کہ چینی حکومت قانون کے مطابق چینی لوگوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ کرتی ہے۔ چین کی مختلف قومیتوں اور مختلف علاقوں کیعوام کے لئے مذہبی ا?زادی ہمہ گیر ہے۔ یہ حقیقت کافی واضح ہے۔ یہ نام نہاد کمیٹی ہمیشہ کی طرح چین کے خلاف سیاسی تعصب رکھتی ہے۔ یہ کمیٹی مذہبی شعبے میں چین کی طرف سے حاصل کردہ پیش رفت کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی مذہبی صورتحال پر بہتان باندھنے کے لئے سالانہ رپورٹ جاری کرتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کمیٹی کا حقیقت کا احترام کرے ، اپنے تعصب کا خاتمہ کرے ، متعلقہ غلط رپورٹ کی اشاعت روکے اور مذہبی امور کے حوالے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔