فیصل آباد،لکڑی کاکام کرنے والا مستری گلے میں کیل پھنسنے سے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) ایسا بھی ہوسکتا ہے ،لکڑی کاکام کرنے والا مستری گلے میں کیل پھنسنے سے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا ،‘ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد گلی نمبر 2 کا رہائشی 45 سالہ خادم ولد غلام حسین ورکشاپ پر کام کرتا ہے گزشتہ روز کام کے دوران اس نے منہ میں کیل ڈال لیا جس اچانک اس کے گلے میں پھنس گیا اسے دوکان میں کام کرنیوالے دیگر ساتھیوں نے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا لیکن کیل گلے میں سے نکل معدہ میں پھنس گیا جس کی تکلیف کی وجہ سے موصوف کی موت واقع ہوگئی‘ تین بچوں کا باپ تھا،ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کردی۔

متعلقہ عنوان :