متحدہ عرب امارات کی 15فیصدآبادی ڈپریشن کا شکارہے، ماہرین

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء):۔ڈپریشن کا مسئلہ کسی خاص عمر یاکسی خاص علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ اس نے دنیا بھرکےلوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

گلف نیوزکی تفصیلات کے مطابق دبئی کی معروف سائیکاٹریسٹ ڈاکٹرتاراوینے کا کہنا ہے کہ اس بیماری نے دنیا کے 300 ملین افرادکو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔اس مرض نے یواےای جیسےخوشحال ملک کے 15فیصد افراد کوتکلیف میں مبتلاکررکھاہے۔ جب کہ یواےای کے5فیصد افراد اس وقت شدیدڈپریشن کا شکارہیں جوکہ ان کی زندگی کے لئے بھی خطرےکاباعث ہے۔یواے ای میں زیادہ ترڈپریشن کا شکارکاافراد اپنےدوسرے افرادکے ساتھ تعلقات کولے کراور معاشرےکےچیلنجز کے باعث اس مرض کا شکارہیں۔